کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے بائی لاز میں تبدیلی کا عمل جاری، ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو

مالکان کے زمینی رقبہ اور سرمایہ مزید محفوظ ہوجائے گا، ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہاہے‘ سیٹھ محمد اقبال

پیر 4 مئی 2015 20:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) ڈسڑکٹ آفیسر کوآپریٹو لاہورسیٹھ محمد اقبال نے کہا ہے کہ کوآپریٹو کے بائی لرز میں تبدیلی لاتی جارہی ہے جس سے ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں زمینی ریکاڈ اور سرمایہ مزید محفوظ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور بھر کی آپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیوں کے ریکارڈ کوکمپیوٹرائزڈ کے سلسلہ میں حتمی شکل دی جارہی ہے۔

اس عمل کے بعد سوسائٹیوں کا زمینی رقبہ اور دیگر معاملات شفاف طریقہ سے سامنے آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹیوں میں ڈینگی کے خاتمہ بارے حکمت عمل اپنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہر سوسائٹی کو صفائی ستھرائی کی خاص ہدایات دی گئی ہیں جس کی بنا پر یہ سوسائٹیاں ماڈل کی حیثیت سے سامنے آئی ہیں اور ہاؤسنگ سیکٹر میں ماتھے کا جھومر ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6مئی کو ماڈل ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں انسداد ڈینگی لاروا بارے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا جارہاہے۔

جس کے بعدشرکا اور دیگر اہم شخصیات ڈینگی کے خاتمہ بارے شعور و آگاہی کو اجاگر کرنے کے لیے گرینڈ واک میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹو انسپکٹرز اور دیگر عملے کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ لاہور کی تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے معاملات کی انسپکشن باقاعدگی سے آئیں۔