بالآخر جعلی الیکشن جعلی ثابت ہو گیا‘پاکستان عوامی تحریک
جعل ساز سٹے آرڈر کے پیچھے چھپنے کی بجائے عوام سے رجوع کریں‘ڈاکٹر رحیق عباسی
پیر 4 مئی 2015 20:21
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) کستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے این اے 125 اور پی پی 155 میں دھاندلی ثابت ہونے اور ری پولنگ کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بلآخر جعلی الیکشن جعلی ثابت ہو گئے ،خواجہ سعد رفیق نے پرائزئیڈنگ آفیسرز کے خلاف ردعمل دیکر محسن کشی کی ،ن لیگ کا لاہور میں مینڈیٹ جعلی ثابت ہونا قابل غور ہے دیگر اضلاع میں تو ویسے ہی ن لیگ سٹینڈ نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ جعلی انتخابات کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک کا موقف سچ ثابت ہو گیا ہے۔ انہوں ٹربیونل کافیصلہ آنے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا کہ این اے 125 کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کی بڑی اہمیت ہے اس کے دوررس سیاسی اثرات مرتب ہونگے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے جج کا یہ کہنا کہ آر اوز اور پرائزئیڈنگ آفیسرز کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے انتہائی اہم ہے۔
جعلی الیکشن کے حوالے سے آہستہ آہستہ حقائق قوم کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں ایک جعل ساز دو سال تک اہم ترین محکمہ ریلوے کا وزیر بن سکتا ہے اور بطور وزیر مراعات لے سکتا ہے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ری پولنگ کا فیصلہ کافی نہیں جعل سازوں کو انتخابی قوانین کے مطابق سزائیں ملنی چاہیئں اور جعلی وزیر سے تنخواہیں اور مراعات واپس لے کر خزانہ میں جمع ہونی چاہیئں اور ایک جعل ساز کو وفاقی وزیر بنانے پر وزیراعظم کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے جن کا اپنا مینڈیٹ بھی تاحال مشکوک ہے اب این اے 125 کے فیصلے کے آنے کے بعد جب تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ نہیں آ جاتا حکومت کو غیر فعال کر دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جعل سازوں کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62اور 63 کے تحت نااہل قرار دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ جعل ساز سٹے آرڈر کے پیچھے نہیں چھپیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.