الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد (ن) لیگ کے پاس حکو مت کر نے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا‘چوہدری محمد سرور

تحر یک ملک میں دھاندلی کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر جنگ لڑتی رہے گی جس میں فتح حق اور سچ کی ہو گی‘سابق گورنر پنجاب

پیر 4 مئی 2015 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) تحر یک انصاف کی کورکمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کے پاس حکو مت کر نے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا کیونکہ لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلی کے 2حلقوں میں د ھاندلی کا ثابت ہونا عام انتخابات میں دھاندلی کا واضح ثبوت ہے ‘تحر یک ملک میں دھاندلی کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر جنگ لڑتی رہے گی جس میں فتح حق اور سچ کی ہو گی ۔

سوموار کے روز تحر یک انصاف کی کورکمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ لاہور میں خواجہ سعد رفیق اور انکے ایم پی اے میاں نصیر کا دھاندلی کی وجہ سے ڈی سیٹ ہونے پر ہم پوری قوم کومبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس فیصلے سے تحر یک انصاف کے حق اور سچ پر مبنی موقف کی بھی جیت ہے اور (ن) لیگ کو چاہیے کہ وہ اب اقتدار سے چمٹے رہنے کی بجائے فوری اقتدار سے الگ ہو جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ عام انتخابات میں بدتر ین دھاندلی کی بات کی ہے اور آخر کار فیصلہ ہمارے حق اور سچ کے فیصلے کی تائید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 125 پر ٹریبونل کا فیصلہ تاریخی ہے یہ عمران خان اور حامد خان کی محنت ہے جو رنگ لائی ہے اب این اے 122 کا نتیجہ بھی ہمارے حق میں آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہو ریت کی مضبوطی کیلئے انتخابی عمل کو شفاف بنا نا ہو گا اور جب تک انتخابی عمل شفاف نہیں ہو گا اس وقت تک عوام کے ووٹ کے تقدس کی حفاظت کر نا بھی ممکن نہیں ہو سکتا ۔

متعلقہ عنوان :