کمشنر کراچی کاڈپٹی کمشنر ضلع غربی ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی و میونسپل کمشنر کے ہمراہ سائٹ میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ کا معائنہ

پیر 4 مئی 2015 20:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ڈپٹی کمشنر ضلع غربی سید محمد علی شاہ ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن اور میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ سائٹ میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ کا موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور آگ بجھانے کیلئے فائر ٹنیڈر طلب کیئے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر نے امدادی کاموں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ بلدیہ غربی کی تمام دستیاب مشینری بھی طلب کرلی انہوں نے اپنی نگرانی میں ملبہ ٹھکانے لگانے کا کام مکمل کروایا انہوں نے عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فیکٹری کے اطراف کچرہ و ملبہ ٹھکانے لگانے کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے انہوں نے موقع پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ غربی عوامی خدمت کے کاموں میں شب روز مصروف عمل ہے بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھرپور جدوجہد جاری ہے جبکہ میونسپل کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ غربی عوا م کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بلدیہ غربی کی حدود میں رونما ہونے والے واقعات میں بھی بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :