ارکان قومی اسمبلی پیپلز پارٹی کا دادو میں باراتیوں کی بس پر بجلی کی تار گرنے سے ہونیوالی ہلاکتوں پر اظہار افسوس

پیر 4 مئی 2015 20:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکان قومی اسمبلی رفیق احمد جمالی اور عمران ظفر لغاری نے دادو میں واپڈا کی ہائی ٹینشن لائن باراتیوں کی بس پر گرنے اور موقع پر 13 افراد کی ہلاکت اور 40 سے زائد افراد کے شدید جھلسنے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف واپڈا نے سندھ کے علاقوں میں بجلی کا کرفیو نافذ کررکھا ہے تو دوسری جانب عرصہ دراز سے بجلی کے ٹاورز اور ہائی ٹیشن لائن کی مرمت اوور ہالنگ اور دیکھ بھال نہیں کی، مذکورہ واقعہ سے یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے کہ وزارت پانی و بجلی اپنی ذمہ دارویوں سے غافل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت پانی و بجلی سمیت وزیراعظم پاکستان کو اس تمام صورت حال کا نوٹس لینا چاہئے اور حادثے میں جاں بحق افراداور زخمیوں کو معاوضہ ملنا چاہئے۔