دادوبس حادثہ اورکراچی فیکریٹری میں آتشزدگی سندھ حکومت کی نااہلی ہے ،اسلم ابڑو

ذمہ داران کاتعین کرکے نااہل افسران کومعطل کیاجائے ،سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ( ن) سندھ

پیر 4 مئی 2015 20:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری محمداسلم ابڑونے گزشتہ روزکراچی میں سائٹ کے علاقعے میں گارمنٹس فیکڑی میں پراسرارآتشزدگی اوردادومیں شارٹ سرکٹ بس حادثے کے دوران گیارہ ہلاکتوں پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے دونوں حادثات کوسندھ حکومت کی ناکامی قراردیاہے،محمداسلم ابڑونے کہاکہ سندھ حکومت کی نااہلی سے آئے روزآگ لگنے کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہاکہ گذشتہ روزایک طرف سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت کے دوران خاکسترہونے والوں کے اہلخانہ انصاف کے دروازے پرکھڑے تھے تودوسری طرف سائٹ میں ایک گارمنٹس فیکریٹری سے آگ کے شعلے بلندہورہے تھے اورفیکڑی کے مزدورایکبارپھرآگ میں جھلس رہے تھے ،انفارمیشن سیکریڑی اسلم ابڑونے کہاکہ سندھ میں لیبرقوانین پرعملدآمدنہ ہونے سے بھی آئے روزایسے واقعات رونماہورہے ہیں،انہوں نے سندھ حکومت اوراعلی حکام سے مطالبہ کیاکہ دادوحادثے اورکراچی میں آتشزدگی کے واقعات کافوری نوٹس لیاجائے ان کے پیچھے چھپے نااہل افسران کوبھی بے نقاب کیاجائے ،دادوحادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کوفوری معاوضہ اداکیاجائے اورزخمیوں کے کراچی کے اسپتال میں منتقل کرکے طبی سہولیات فراہم کی جائے ،آخرمیں انہوں نے سندھ کے قوم پرست رہنماء عبدالواحدآریسرکے انتقال پرانتہائی افسوس کااظہارکرتے ہوئے اسے سندھ کاایک عظیم نقصان قراردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :