ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے قیدیوں کو عدالتوں میں پیشی کیلئے سکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے احکامات جاری کر دئیے

پیر 4 مئی 2015 20:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن محمد وصال فخر سلطان راجہ نے بخشی خانوں اور تھانہ جات کی حوالات میں بند قیدیوں کو عدالتوں میں پیشی کیلئے سکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے کیلئے سی پی او راولپنڈی ڈی پی اوز اٹک ، جہلم اور چکوال کو احکامات جاری کر دئیے ۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان بند شدہ جیل کو پولیس روزانہ حسب طلبیدہ مختلف عدالت ہائے میں پیش کرتی ہے ۔

جو بعض اوقات پولیس کی ناقص حکمت عملی ، غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے ملزم / ملزمان حراست پولیس سے فرار ہو جاتے ہیں یا فرار ہونے کی کوشش کرتے ہیں جس سے بعض دفعہ پولیس کا جانی نقصان ہوتا ہے اور ملزمان بوقت فراری سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے جاتے ہیں ایسے سانحات سے بچاؤ کیلئے آئندہ ڈیوٹی حوالاتیوں کی تعداد مناسبت سے لگائی جائے ۔

(جاری ہے)

حوالات ڈیوٹی کی روانگی سے قبل ملازمان کو ڈیوٹی کے بارے میں مکمل بریف کیا جائے اور ملزمان کی سابقہ ہسٹری کے بارے میں بتایا جائے ۔

روانگی سے قبل اس بات کو یقینی بنایا جائے اسلحہ اور ہتھکڑیاں درست حالت میں کام کر رہی ہیں پریزن وین کو بھی مکمل طور پر چیک کیا جائے کہ چھت اور فرش ٹھیک حالت میں ہیں اور ملزمان کی تسلی سے مکمل تلاشی لی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ملزم کے پاس کوئی ممنوعہ چیز مثلاً گھڑی ، نیل کٹر ، ماچس ، مرچیں ، اسلحہ ، شیشہ یا کوئی ایسی چیز تو نہیں ہے جس سے پولیس ملازمان یا اپنے آپ کو نقصان پہنچا سکیں ۔

فخر سلطان راجہ نے کہا کہ مسلح پولیس ملازم گاڑی میں ملزمان سے مناسب فاصلے پر چوکنا بیٹھے گا اور ملزمان کی حرکات و سکنات اور ارد گرد کے حالات پر کڑی نظر رکھے گا ۔ راستے میں پریزن وین کسی جگہ نہیں روکی جائے گی اور ایسا روٹ اپنایا جائے گا جو مکمل محفوظ اور شارٹ ہوملزمان کو بخشی خانہ میں بند کرنے سے پہلے بخشی خانہ کی مکمل تلاشی لی جائے گی اور کسی غیر متعلقہ شخص کو بخشی خانہ یا ملزمان کے پاس نہ آنے دیا جائے گا کھانا یا کوئی دیگر چیز ملزمان کو دینی ہو تو مکمل چیک کر کے دی جائے خطر ناک قسم کے مقدمات میں ملوث ملزمان عام قسم کے ملزمان سے الگ بند کیا جائے ۔

بخشی خانہ سے عدالت میں پیشی کے وقت فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں اور عدالت میں پیشی کے بعد ملزمان کو جلد از جلد جیل واپس منتقل کیا جائے ۔ آر پی او فخر سلطان راجہ نے کہا کہ اسی طرح ملزم تھانے کی حوالات میں بند کرنے سے پہلے اس کی مکمل تلاشی لی جائے اور اس بات کو یقینی بنا یا جائے کہ ملزم / ملزمان کے پاس کوئی ممنوعہ چیز تو نہیں ہے جس سے پولیس ملازمان یا خود کو نقصان پہنچا سکتا ہو ، ملزم حولات میں بند کرنے سے قبل حوالات تھانہ کی مکمل سرچ کی جائے حولات میں روشنی اور صفائی ستھرائی کا مکمل انتظام کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :