Live Updates

تحریک انصاف کینٹ انتخابات میں دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے کارکن اپنی محنت جاری رکھے ہوئے ہیں جماعت کو مزید فعال بنائیں گے، تحریک انصاف کینٹ کے رہنما ملک عمران

پیر 4 مئی 2015 19:58

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کینٹ کے رہنما ملک عمران پوپی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کینٹ کے بلدیاتی ا لیکشن میں دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے کارکن اپنی محنت جاری رکھے ہوئے ہیں جماعت کو مزید فعال بنائیں گے اور آنے والے بلدیاتی الیکشن میں اپنے قائد کی امیودوں پر پورا اتریں گے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے شکر گزار ہیں انہوں نے کم وسائل کے با وجود پارٹی کو کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں تحریک انصاف کو دوسری پوزیشن دلوانے میں ہمارا ساتھ دیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ملک عمران پوپی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اپنے قائد عمران خان آنے والے بلدیاتی انتخاب میں بہترین رزلٹ دیں گے اور انھیں مایوس نہیں کریں گے ملک میں انصاف کی ضرورت ہے عوام ملک میں تبدیلی لانے کے لیے تحریک انصاف اور عمران خان کا ساتھ دیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :