کشمیرکے بغیر پاکستان نظریاتی اور جغرافیائی اعتبار سے نامکمل ہے، عبدالرشید ترابی

پیر 4 مئی 2015 19:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیرکے بغیر پاکستان نظریاتی اور جغرافیائی اعتبار سے نامکمل ہے کشمیری اس کی تکمیل کی جدوجہد کررہے ہیں،کشمیریوں کی تحریک آزادی تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کی جدوجہد ہے عالمی برادری اسی تناظرمیں کشمیریوں کی مدد کرے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکی طرف سے تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی اور ان کے ساتھ آئے ہوئے دیگر قائدین کے عزاز میں دیے گئے استقبالیہ تقریب دریں اثناء مرکزی ذمہ دارن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،استقبالیہ تقریب سے تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی، راجہ اشتیاق،ارشد ندیم ایڈووکیٹ،عارف کیانی،ابرا اور دیگر قائدین کا خطاب،تقریب میں نائب امراء ڈاکٹر خالد محمود،نورالباری،محمود لحسن چوھدری،سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نریند مودی کے عزائم صرف کشمیریوں اور پاکستانیوں کے خلاف نہیں بلکہ پوری انسانیت کے خلاف ہیں،عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کا نوٹس لے اور بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے باز رکھے،انھوں نے کہاکہ تحریک کشمیربرطانیہ کی مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے کی خدامات کی تحسین کی اور کہاکہ پورے یورپ میں سفارتی مہم منظم کرنے اور بھارت کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اور پاکستان کی تمام سیاسی اور عسکری قیادت کشمیریوں کی ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے عملی اقدامات کرے کشمیرمیں کشمیری آٹھ لاکھ فوج کی موجودگی میں پاکستان کو پرچم لہررہے ہیں یہ معمولی بات نہیں ہے وہ اپنی زندگیوں سے کھیل کر اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں،عبدالرشید ترابی نے مرکزی ذمہ داران کے جلاس میں فیصلہ کیا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی کارکن آج سے ہی تیاری کریں ووٹر لسٹوں میں اپنے نام درج کروائیں،مرکزی ذمہ داران کے اجلاس میں پورے آزاد کشمیرمیں دعوتی مہم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا اس مہم میں ہزاروں افراد کو جماعت اسلامی کا ممبربنایا جائے گا اور موثر افراد کو جماعت اسلامی میں شامل کیا جائے گا،اجلاس میں گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کا جائز ہ بھی لیا گیا،استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایدووکیٹ نے برطانیہ سے آئے ہوئے وفد کاشکریہ ادا کیا ا ور ان کو اپنا فرض یادلایا کہ وہ دیار غیرمیں رہتے ہوئے اپنا وطن نہ بھولیں،اس موقع پر تحریک کشمیربرطانیہ نے صدرفہیم کیانی نے کہاکہ پورے یورپ سے دس لاکھ ای میل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھیجیں گے،انھوں نے کہاکہ پورے یورپ میں مسئلہ کشمیرکو اجاگر کریں گے۔


متعلقہ عنوان :