آئیسکو نے تین نئے سب ڈویژن دفاتر قائم کر دئیے

پیر 4 مئی 2015 19:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے اپنے معزز صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تین نئے سب ڈویژن دفاتر قائم کر دئیے ہیں۔ اسلام آباد میں دو اور راولپنڈی میں ایک نئی سب ڈویژن قا ئم کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پہلے سے قا ئم تر لائی سب ڈویژن کے صارفین کیلئے نئی سب ڈویژن کھنہ ڈاک اور بھارہ کہو کیلئے بھا رہ کہو (رورل) سب ڈویژن بنائی گئی ہے جبکہ راولپنڈی تر نول سب ڈویژن کے صارفین کیلئے سہام سب ڈویژن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پرانی سب ڈویژنوں میں صارفین کی تعدادایک حد سے تجاوز کر نے پر شکایات کے ازالے میں مشکلات در پیش تھیں۔ نئی سب ڈویژنوں کے قیام سے صارفین کونہ صرف ان کے گھروں کے نزدیک بہترین سہولیات میسر ہوں گی بلکہ شکایات کے ازالے میں درپیش مشکلات میں بھی واضح کمی آئے گی۔