پنجاب اسمبلی کے سامنے قوت سماعت و گویائی سے محروم سینکڑوں افراد کا 6گھنٹے سے زائد تک احتجاجی دھر نا

محمود الرشید ‘ سعد یہ سہیل سمیت تحر یک انصاف کے رہنماؤں و کارکنوں کی بڑی تعدا دمیں شر کت‘ سڑک کی بند ش سے شہر یوں کو شدید مشکلات کا سامنا

پیر 4 مئی 2015 19:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پنجاب اسمبلی کے سامنے قوت سماعت و گویائی سے محروم سینکڑوں افراد کا مطالبات کے حق میں 6گھنٹے سے زائد تک مطالبات کے حق میں احتجاجی دھر نہ ‘اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید ‘رکن اسمبلی سعد یہ سہیل سمیت تحر یک انصاف کے کارکنوں کی بھی شر کت‘پنجاب اسمبلی کے سامنے سڑک ٹر یفک کیلئے بند ہونے کی وجہ سے شہری سڑکوں پر مشکلات کا شکار رہے ۔

سوموار کے روزقوت سماعت و گویائی سے محروم افراد پنجاب اسمبلی کے سامنے جمع ہوئے اور حکومت کے خلاف احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے مال روڈ پر دھرنا دے دیا جس سے چئیرنگ کراس ٹریفک کیلئے بند ہو گیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین اپنے مخصوص اشاروں سے زبان رکھنے والوں سے اپنا حق مانگتے رہے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں دئیے گئے مخصوص کوٹے پر عمل درآمد نہیں ہو رہا‘ حکومت طفل تسلیوں سے کام لے رہی ہے ‘ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فی الفور سرکاری ملازمتیں دی جائیں وگرنہ احتجاج جاری رہے گاجبکہ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید دیگر راہنماؤں کے ہمراہ اظہار یکجہتی کیلئے آئے اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی میاں محمود الرشیدنے کہا کہ حکومت پنجاب ان کے تمام مطالبات فوری منظوری کر یں ورنہ ہم بھی ان کے ساتھ ملکر احتجاج پر مجبور ہونگے اور اس وقت تک احتجاج جاری رہیگا جبکہ تک ان کے مطالبات کو مکمل طور پر منظور نہیں کیا جا ئیگا ۔