تحر یک انصاف کے دھاندلی کے شور کے اثرت ٹر یبونل کے جج پر بھی پڑ ے ہونگے ، سعد رفیق

پیر 4 مئی 2015 19:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ تحر یک انصاف کے دھاندلی کے شورکے اثرت الیکشن ٹر یبونل کے جج پر بھی پڑے ہونگے ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا الیکشن ٹر یبونل کے جج نے کسی دباؤ کے تحت فیصلہ تو نہیں دیا ؟اسکے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مجھے خدشہ ہے کہ تحر یک انصاف جتنا تیزی کے ساتھ دھاندلی کا شور مچارہی ہے اسکے اثرات الیکشن ٹر یبونل کے جج پر بھی پڑ ے ہونگے ۔