ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کامال روڈ کی سڑک کو دوبارہ تعمیر کر نے سے قبل مال روڈ کادورہ

پیر 4 مئی 2015 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے مال روڈ کی سڑک کو دوبارہ تعمیر کر نے سے قبل مال روڈ کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔اس موقع پر ای ڈی (ورکس اینڈ سروسز)،ای ڈی او(فنانس) اور محکمہ روڈز کے افسران اُن کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے ای ڈی او (فنانس) اور ای ڈی او(ورکس اینڈ سروسز) کو فوری طور پر سڑک کی دوبارہ تعمیر کر نے کے حوالے سے جلد ورکنگ پیپر تیار کر نے کی ہدایت کی۔انہوں نے اس ضمن میں سی ٹی او لاہور سے کہا کہ وہ مال روڈ پر ٹریفک کنٹرول کر نے کے لیے جامعہ پلان کو ختمی شکل دیں۔

متعلقہ عنوان :