سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں، لاری اڈوں میں موجودکینٹینوں پر ہونے والی اوورچارجنگ پر بھر پور کریک ڈاؤن کا آغاز

پیر 4 مئی 2015 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں، لاری اڈوں میں موجودکینٹینوں پر ہونے والی اوورچارجنگ پر بھر پور کریک ڈاؤن کا آغاز کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارکس اور دیگر پبلک مقامات پر کیفے ٹیریاز پر سادہ لوح عوام کو اشیائے خوردونوش پر ہونے والی اوورچارجنگ کا مکمل سدِباب کریں۔ انہوں نے اس ضمن میں ڈی او (مانیٹرنگ اینڈ انکوائریز) امین اکبر چوپڑا کی سربراہی میں ایک سکواڈ بھی تشکیل دے دیا ہے جو روزانہ کی بنیادوں پرکینٹینوں اور کیفے ٹیریاز کو چیک کر کے خلاف ورزی پر بھر پور کریک ڈاؤن کرے گا۔