الیکشن ٹربیونل کے این اے 125اور پی پی 155بارے فیصلے نے (ن) کے بھاری مینڈیٹ کا پول کھول دیا ‘ جمشید اقبال چیمہ

دونوں حلقوں میں وسیع پیمانے پر اور منظم دھاندلی ثابت ہوگئی ،سعد رفیق فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کریں اور قوم سے معافی مانگیں

پیر 4 مئی 2015 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے حلقہ این اے 125اور پی پی 155بارے فیصلے نے (ن) لیگ کے عام انتخابات میں بھاری مینڈیٹ کا پول کھول دیا ہے ، دونوں حلقوں میں وسیع پیمانے پر اور منظم دھاندلی ثابت ہوگئی ہے جس سے پی ٹی آئی کے موقف کی تائید ہوتی ہے ، بڑھکیں مارنے والے خواجہ سعد رفیق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کریں اور قوم سے دھوکہ کرنے پرمعافی مانگیں۔

الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کی خوشی میں کارکنوں کی طرف سے منعقدہ جشن کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ این اے 125بارے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے نے عام انتخابات میں (ن) لیگ کے بھاری مینڈیٹ کو پول کھول دیا ہے اور اس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انشا اﷲ سردار ایاز صادق کے حلقے میں بھی تحریک انصاف سر خرو ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی ہے ،انہیں فیصلے کے خلاف بیان دینے کی بجائے اسے کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے اور انتخابات میں دھاندلی کرنے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ قوم کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے اور اس فیصلے پر بلکہ پورے ملک کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :