الیکشن کمیشن نے این اے 125اور پی پی 155کے انتخابات میں بے ضابطگیوں میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا‘نجی ٹی وی

قوم کے سرمائے کو نقصان پہنچا ، ملوث افسران کیخلاف کارروائی کر کے انتخابات میں دیا جانے والا معاوضہ بھی واپس لیا جائے

پیر 4 مئی 2015 19:36

الیکشن کمیشن نے این اے 125اور پی پی 155کے انتخابات میں بے ضابطگیوں میں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 155کے انتخابات میں بے ضابطگیوں میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل نے این اے 125اور پی پی 155میں مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ انتخابات میں پریزائیڈنگ آفیسرز او رریٹرننگ آفیسرز سے بے ضابطگیاں ہوئیں۔

الیکشن کمیشن نے بے ضابطگیوں میں ملوث پریزائیڈنگ افسران ، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور ریٹرنگ آفیسر خالد محمود بھٹی کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ۔ الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ بے ضابطگیوں کے باعث قوم کے سرمائے کو نقصان پہنچا ہے ، ملوث افسران کے خلاف کارروائی کر کے ان سے انتخابات میں وصول کیے جانے والا معاوضہ بھی واپس لیا جائے ۔