دھرنوں کے ماہر بنی گالہ میں دھرنے کا سامنا کرنے کی سکت نہیں رکھتے، ورکرز ویلفیر بورڈز کے ملازمین کے مطالبات تسلیم کئے جائیں، جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے نائب امیر مولانا عطاء الحق کا بیان

پیر 4 مئی 2015 19:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) دھرنوں کے ماہر بنی گالہ میں دھرنے کا سامنا کرنے کی سکت نہیں رکھتے، ورکرز ویلفیر بورڈز کے ملازمین کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔

(جاری ہے)

عمران خان اپنا وعدہ پورا کریں جسمیں انہوں نے کنٹینر پر کھڑے ہوکر اعلان کیا تھا کہ میری حکومت کے خلاف جب احتجاج ہو گاوہ اسی دن مستعفی ہونگے، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے نائب امیر مولانا عطاء الحق درویش اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا، انھوں نے کہا کہ گذشتہ 3ہفتوں سے ورکرز ویلفیر بورڈکے ملازمین حکوت کے خلاف بنی گالہ میں دھرنا دئیے ہوئے ہیں، اور دھرنوں کے ماہر ملازمین سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ملازمتیں دینے کے بجائے لوگوں سے روزگار چھین رہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بنی گالہ میں جاری دھرنے میں شریک ملازمین کے مطالبات بلاتاخیر تسلیم کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم سے کیا گیا وہ وعدہ پورا کریں جب کنٹینر میں کھڑے ہو کر عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ جس دن اسکی حکومت کے خلاف عوام سٹرکوں پر نکلے گی، اس دن حکومت چھوڑ دینگے، آج نہ صرف پورے صوبہ میں بلکہ خیبر کے عوام بنی گالہ میں دھرنا دے رہے ہیں، لیکن حکومت مستعفی ہونا تو دور کی بات اسکا سامنا کرنے کی سکت بھی نہیں رکھتی، انہوں نے جمعیت علماء اسلام کی طرف سے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے

متعلقہ عنوان :