پشاور،نیب نے باجوڑ ایجنسی جانے والے بے گھر خاندانوں کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی

پیر 4 مئی 2015 19:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران بے گھر ہونے کے بعد واپس باجوڑ ایجنسی جانے والے خاندانوں کے بارے میں قومی احتساب بیورو نے انکوائری شروع کر دی نیب خیبرپختونخواہ نے سابق دور حکومت میں آپریشن کے باعث بے گھر ہوکر جلوزئی آنیوالے میں متاثرین آپریشن کی واپس آبادکاری کے سلسلے میں دی جانیوالی رقوم کی تحقیقات شروع کردی ہیں ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب نے متعلقہ حکام سے اس حوالے سے انکوائری کی بھی ہدایات جاری کی ہیں- ذرائع کے مطابق بے گھر ہوکر واپس جانیوالے آئی ڈی پیز کا ڈیٹا اور شناختی کارڈ بھی چیک کئے جارہے ہیں اور بارہ ہزار متاثرین جو کہ باجوڑ ایجنسی میں دوبارہ آباد ہوگئے تھے کا ڈیٹا بھی طلب کیا گیا ہے جن میں سے اب تک دس ہزار کے ڈیٹا کی ویریفیکیشن بھی ہوچکی ہیں- بے گھر ہوکر جانیوالے افراد کو باجوڑ ایجنسی میں دوبارہ آبادکاری کیلئے امریکی امداد بھی دی گئی تھی جن کے آڈٹ کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :