Live Updates

ماضی میں ایک دوسرے پر کفر کے فتوے لگانے والے آج عوام کو لوٹنے کیلئے ایک ہوگئے ہیں، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی

رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کا انتخابی جلسے سے خطاب

پیر 4 مئی 2015 19:29

مردان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) رکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ ماضی میں ایکدوسرے پر کفر کے فتوے لگانے والے آج عوام کو لوٹنے کیلئے ایک ہوگئے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علماء اسلام اور پیپلز پارٹی کا گراف اب زوال کی گہرائیوں میں جاگِرا ہیں۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچائے بغیر ہرگز چین سے نہیں بیٹھے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل پٹ بابا میں ایک بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکنان مزمل خان، محبوب وغیرہ نے خاندانوں اور یار دوستوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے یونین کونسل پٹ بابا سے ڈسٹرکٹ کونسل مردان کے اُمیدوار مُراد خان اور تحصیل کونسل کے اُمیدوار ندیم شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ جنرل الیکشن میں اس علاقے کے رہائیشیوں نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے تحریک انصاف کو ووٹ دئیے اور اب بھی دیں گے۔

(جاری ہے)

کوینکہ عوام کیلئے اُمید کی کرن تحریک انصاف کی قیادت ہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا سرمایہ نوجوان ہیں۔ اور یہی نوجوانان 30 مئی کو بھرپور طریقے سے بیٹ کے نشان پر مہر لگا کر اپنے حقیقی نمائندے منتخب کرینگے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اﷲ منتخب ہوکر عوامی مسائل کو حل کرینگے۔اور عوام کی خدمت کیلئے دن رات کام کرینگے۔ اس موقع پر سابقہ تحصیل ناظم حاجی میرعالم خان،مقامی رہنماء عثمان غنی ایڈوکیٹ، یونین کونسل گوجر گڑھی سے ڈسٹرکٹ کونسل کے اُمیدوار ندیم حسین، تحصیل کونسل کے اُمیدوار ملک یار محمد، یونین کونسل دامن کوہ کے صدر اسفندیار باچہ ،حاجی محمد یونس اور دیگر بھی موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات