2017 تک ملک سےلوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا، 2018 تک ملک میں اضافی بجلی موجود ہوگی: وفاقی پارلیمانی وزیر برائے بجلی و پانی عابد شیر علی

muhammad ali محمد علی پیر 4 مئی 2015 19:12

2017 تک ملک سےلوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا، 2018 تک ملک میں اضافی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4مئی 2015 ء) وفاقی پارلیمانی وزیر برائے بجلی و پانی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ 2017 تک ملک سےلوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا جبکہ 2018 تک ملک میں اضافی بجلی موجود ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھر میں کوئلے سے بجلی بنانے اور بجلی کی خرید و فروخت کے منصوبے پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ حکومت 2017 تک ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کر دے گی اور 2018 تک ملک میں اضافی بجلی موجود ہوگی۔ عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ تھر میں کوئلے سے بجلی بنانےکا منصوبہ وزیر اعظم نواز شریف کے وژن کا عکاس ہے۔

متعلقہ عنوان :