اتحاد ایئرویزنے ابوظہبی سے لندن ہیتھرو روٹ پر دوسرا A380طیارہ متعارف کرادیا

پیر 4 مئی 2015 18:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن اتحاد ایئرویزنے ’’ابو ظہبی کے روپ‘‘ کے لیبل سے مزیں جاذب نظر دوسری ایئربس A380 ابوظہبی سے لندن ہیتھرو روٹ پر متعارف کرادی۔ اتحادایئر ویز کا نیا طیارہ A6-APB کے نام سے رجسٹرڈ ہے اوراس کوایئرلائن کے مرکزابوظہبی میں کمپنی کو 25 اپریل کوحوالے کیا گیاتھا اوریہ EY19 / EY20 روٹیشن آپریٹ کرے گا۔

ایئر لائن کی لندن جانیوالی روزانہ کی تین پروازوں میں سے دوپروازیں اب ایئربس A380 کرے گی۔ اتحاد ایئرویزنے ایئربس کمپنی کو مزید آٹھ A380s طیاروں کا آرڈربھی دے رکھا ہے۔ اتحاد ایئرویز کے چیف کمرشل آفیسر Peter Baumgartner نے کہا ہے کہ ابوظہبی سے لندن ہیتھروروٹ پرکمپنی کی جانب سے A380 کا دوسراطیارہ شامل کرنے سے ہمارے معزز مہمانوں کواتحاد ایئر ویزکی’’ انقلابی نئی کیبن ‘‘سے لطف اندوزہونے کا نیا مواقع ملے گا جس میں اتحاد ریذیڈنس اور فرسٹ اپارٹمنٹس شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اگست 2015 تک، اس روٹ پر روزانہ کی تمام تینوں پروازیں A380 کی طرف سے آپریٹ کی جائیں گی جس سے مہمانوں کوبے مثال لگژی اوراعلی ترین ان فلائٹ ٹیکنالوجی کا تجربہ ملے گا۔انھوں نے کہا کہ رواں سال جون میں ابوظہبی سے سڈنی کیلئے روزانہ کی دوپروازوں میں ایک پر A380 طیارہ متعارف کرایا جائے گا جواس جدید طیارے پر لندن سے براہ راستہ ابو ظہبی ون سٹاپ کنکشن کی آفر کرے گا۔

2014 میں اتحاد ایئرویزکے لندن ہیتھروپروازوں پر 533,615 مہمانوں نے سفرکیا جبکہ ابو ظہبی اور لندن کے درمیان A380 ایئرلائن کے تعارف سے اس روٹ پرمسافروں کی تعداد مزید بڑھ جائے گی۔اتحاد ایئرویز A380 کا نیاایستادہ کمرشل کیبن عیش و آرام ، جگہ اور پرائیویسی کا ایک بے مثال سطح فراہم کرتا ہے جبکہ اتحاد ریذیڈنس میں ڈبل بیڈ، چھوٹے کمرے اور شاورسوٹ کی سہولت دی گئی ہے۔اس طرح فرسٹ کلاس میں پہلی نو اپارٹمنٹس مکمل طور پر نجی کمرے ہیں جومختلف فیچرزسے مالا مال ہیں۔