کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان ،سرمایہ کاری مالیت میں16ارب 44کروڑ روپے سے زائد کی کمی

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس6.43پوائنٹس کمی سے 33723.53پوائنٹس پر بند ہوا

پیر 4 مئی 2015 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو ملا جلا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس33700 کی حد پر مستحکم رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں16ارب 44کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت8.31فیصدزائد جبکہ57.42فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،سیمنٹ ، پٹرولیم اور فرٹیلائزر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34021پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس6.43پوائنٹس کمی سے 33723.53پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر357کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے138کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ205کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔

سرمایہ کاری مالیت میں16ارب 44کروڑ78لاکھ87ہزار978روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر72کھرب89ارب 36کروڑ12لاکھ82ہزار174روپے ہوگئی ۔پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں20کروڑ60لاکھ84ہزار 30شیئرز رہیں جوجمعرات کے مقابلے میں1کروڑ58لاکھ21ہزار490 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے ہینو پاک موٹرز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت47.41روپے اضافے سے996.22روپے اورسیمنس پاک کے حصص کی قیمت44.51روپے اضافے سے1129.00روپے ہوگئی ۔

نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت500.00روپے کمی سے9500.00جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت178.83روپے کمی سے3411.00روپے ہوگئی ۔پیر کو بائیکو پٹرولیم کی سرگرمیاں2کروڑ2لاکھ66ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت81پیسے کمی سے12.21روپے جبکہ کے الیکٹرک کی سرگرمیاں1کروڑ71لاکھ61ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت6پیسے اضافے سے7.56روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس37.67پوائنٹس اضافے سے 21711.25پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس106.12پوائنٹس اضافے سے 55340.99جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس48.22پوائنٹس کمی سے 23540.68پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :