آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین(سی بی اے) بلوچستان کا تعزیتی اجلاس

پیر 4 مئی 2015 18:51

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین(سی بی اے) بلوچستان کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یونین کے مرکزی جوائنٹ صدر و صوبائی چیئرمین محمد رمضان اچکزئی، ڈپٹی چیئرمین غلام رسول، چیف آرگنائزر سید محمد لہڑی،جائنٹ سیکریٹری عبدالباقی لہڑی، فنانس سیکریٹری ملک محمد آصف ، سیکریٹری نشرواشاعت سید آغا محمد سمیت زونل،ڈویژنل ، سب ڈویژنل عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں آپریشن سب ڈویژن علیزئی کے وائس چیئرمین بور محمد کاکڑ اور ایس ڈی او شیخ ماندہ سب ڈویژن کوئٹہ حاجی محمد صادق کاکڑ کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاگیا۔اجلاس میں مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین!

متعلقہ عنوان :