پنجاب حکومت نے مینول اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹر ائزڈ کرنے کے چوتھے مرحلے کا اعلان کر دیا

چوتھے مرحلے میں 1969ء سے 1983ء کے دوران جاری اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹر ائزڈ کیا جائیگا

پیر 4 مئی 2015 18:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) پنجاب حکومت نے مینول اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹر ائزڈ کرنے کے چوتھے مرحلے کا اعلان کر دیا ، چوتھے مرحلے میں 1969ء سے 1983ء کے دوران جاری کردہ اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹر ائزڈ کیا جائے گا جسکے لئے 31 مئی کی حتمی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

1969 ء سے 1983ء تک مینول اسلحہ لائسنس حاصل کرنے والے ڈویژنل کی سطح پر بنائے جانیوالے 8 ڈی سی او آفسز میں نادرا دفاتر سے 31 مئی تک اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ کر ا سکیں گے اور مقررہ مدت کے بعد کمپیوٹر ائزڈ نہ کرائے جانے والے تمام اسلحہ لائسنس منسوخ تصور ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :