این اے 125کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جانا حکومت کیخلاف بڑا فیصلہ ہے ‘ کنور دلشاد

سعد رفیق سپریم کورٹ جاسکتے ہیں، اصولی طور پر حلقے میں دوبارہ انتخابات کرائے جائینگے‘ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن

پیر 4 مئی 2015 18:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد احمد نے این اے 125 کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کو حکومت کیخلاف بڑا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے (ن) لیگ اورسعد رفیق کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد احمد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا این اے 125 کا انتخاب کالعدم قرار دینا حکومت کیخلاف بہت بڑا فیصلہ ہے، سعد رفیق سپریم کورٹ جاسکتے ہیں، اصولی طور پر حلقے میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بار بار 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں، فیصلے سے دھاندلی سے متعلق عمران خان کا موقف درست ثابت ہورہا ہے، فیصلے سے مسلم لیگ (ن) اورسعد رفیق کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :