وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات

چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران 46 ارب ڈالر کے معاہدے تاریخ ساز ہیں‘وزیراعلیٰ پنجاب

پیر 4 مئی 2015 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں چین کے قونصل جنرل یو بورن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک چین تعلقات اور چین کی جانب سے46 ارب ڈالر کے تاریخ ساز اقتصادی پیکیج کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماداور مخلص دوست ہے۔

(جاری ہے)

چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دور میں پاک چین تعلقات کے نئے باب کھلے ہیں۔ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور سے معاشی، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران 46 ارب ڈالر کے معاہدے تاریخ ساز ہیں اور چین نے پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق نبھایا ہے۔