وزیراعلیٰ پنجاب سے چین کی معروف توانائی کی کمپنی کے چیئرمین چنگ زن کی قیادت میں وفد کی ملاقات

پیر 4 مئی 2015 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں چین کی معروف توانائی کمپنی کے چیئرمین چنگ زن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں توانائی کے منصوبوں خصوصاً سولر پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا شمسی بجلی گھر مکمل کیا ہے۔ شمسی بجلی گھر سورج کی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا منفرد منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے یہ منصوبہ اپنے وسائل سے لگایا ہے۔ چین کے تعاون سے قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں 900 میگاواٹ بجلی کے حصول کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔