الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد سعد رفیق اور میاں نصیر کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ہنگامی ملاقات

فیصلے کا جائزہ لیا گیا اور مشاورت کی گئی ،قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کا عمل شروع کر دیا گیا‘ ذرائع

پیر 4 مئی 2015 18:28

الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد سعد رفیق اور میاں نصیر کی وزیر اعلیٰ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) الیکشن ٹربیونل کی طرف سے حلقہ این اے 125 اور پی پی 155کے حوالے سے فیصلہ آنے کے بعد خواجہ سعد رفیق اور میاں نصیر احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ہنگامی ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں الیکشن ٹربیونل کی طرف سے سنائے جانے والے فیصلے کا جائزہ لیا گیا اور مشاورت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے جس میں فیصلے کے نکات کا جائزہ لے کر آئندہ کے حوالے سے غوروخوض کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :