Live Updates

الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر آج بہت خوشی ہے، پاکستان اور جمہوریت کے مستقبل کیلئے صاف شفاف الیکشن ضروری ہے: عمران خان

muhammad ali محمد علی پیر 4 مئی 2015 18:27

الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر آج بہت خوشی ہے، پاکستان اور جمہوریت کے مستقبل ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4مئی 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر آج بہت خوشی ہے، ملک میں صاف شفاف الیکشن کے بنا اصل جمہوریت نہیں آسکتی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر آج بہت خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور جمہوریت کے مستقبل کیلئے صاف شفاف الیکشن ضروری ہے۔

ملکی تاریخ میں لوگ دھاندلی کیخلاف خود احتجاج کرنے کیلئے نکلے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نےصرف 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیاتھا لیکن کہیں سے انصاف نہ ملنے کے باعث انہیں سڑکوں پر نکلنا پڑا۔این اے 125 کا فیصلہ آنے کے بعد جہانگیر ترین کے حلقے کا فیصلہ بھی جلد آنے والا ہے۔ این اے 122 کا فیصلہ بھی آچکا ہونا چاہیئے تھا تاہم نادرا این اے 122 کے انگھوٹوں کے نشانات کی تصدیق کی رپورٹ حکومتی دباوَ کے باعث نہیں جاری کررہا، اگر اگلے ہفتے تک نادرا نے رپورٹ جاری نہ کی تو وہ خود نادرا چیئرمین سے ملنے جائیں گے اور رپورٹ جاری نہ کرنے کی وجہ پوچھیں گے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ دھاندلی سے جیت کر آنے والا شخص 2 سال تک وفاقی وزیر بنا رہا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات