تمام برآمدی اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی اور سیل ٹیکس کو زیرو کی سطح پر، ٹیکسٹائل پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے، برآمد کنندگان کا مطالبہ

اسٹرٹیجک تجارتی پالیسی فریم ورک 2015-18 ء کے اجلاس میں حکومت کی تجارتی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار و فاقی تجارت کی ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کی یقین د ہانی

پیر 4 مئی 2015 18:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) برآمد کنندگان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام برآمدی اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی اور سیل ٹیکس کو زیرو کی سطح پر لایا جائے ٹیکسٹائل پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے‘ ایف بی آر کے ذمہ واجب الادا اربوں روپے کے ٹیکس ریفنڈ جلد فراہم کیے جائیں فیکٹریوں اور صنعتی اداروں کو بجلی اور گیس مسلسل فراہم کی جائے تاکہ ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ اسٹرٹیجک تجارتی پالیسی فریم ورک 2015-18 ء کے اجلاس کے موقع پر کیا ذرائع کے مطابق برآمد کنندگان نے حکومت کی تجارتی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ‘ وزارت کامرس کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے برآمدات مسلسل کم ہورہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق برآمد کنندگان اور تاجر حضرات نے وزارت کامرس سے مختلف وقتوں میں جاری کیے گئے ایس آر اوز کو ختم کرنے یا انہیں از سر نو ترتیب دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ برآمد اشیاء پر ک سٹر ڈیوٹیا ں ور سیل ٹیکس کو زیرو پر لایا جائے تاکہ برآمدات میں اضافہ ممکن ہوسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر تجارتی پالیسی پر عملدرآمد کیا جاتا تو ہماری برآمدات مزید بڑھ سکتی ہیں اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر سے برآمد کنندگان اور تاجر برادری نے مطالبہ کیا کہ جس طرح بھارت ہر سال اپنے تاجروں کو ٹریڈ سبسڈی دیتا ہے ہماری حکومت کو بھی چاہیے کہ سبسڈی فراہم کرے۔

اس کے علاوہ مختلف ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومت کو بار بار خط لکھا جتا ہے جس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آتا۔ حکومت اپنا کوئی نمائندہ مقرر کرے جو لوگوں کے ساتھ رابطہ کے فقدان کو دور کرسکے ۔ برآمد کنندگان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فیکٹریوں اور دیگرانڈسٹری کو گیس اور بجلی کی فراہمی مسلسل فراہم کی جائے تاکہ برآمدات میں اضافہ کیا جاسکے۔ تاجر برادری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت برآمدات کو بڑھانے کیلئے اقدامات کرے تاکہ ملکی معیشت کی سمت اور راہ ہموار کی جاسکے ذرائع کے مطابق وفاقی تجارت خرم دستگیر نے اس موقع پر تمام شرکاء کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :