’’زندگی آزاد ہوئی خدا خدا کرکے‘‘

سعد رفیق کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کے احکامات پر ایم کیو ایم کے شکرانے کے نوافل

پیر 4 مئی 2015 18:25

’’زندگی آزاد ہوئی خدا خدا کرکے‘‘

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) ’’زندگی آزاد ہوئی خدا خدا کرکے‘‘،خواجہ سعد رفیق کی نااہلی اور دوبارہ الیکشن کے احکامات پر ایم کیو ایم نے شکرانے کے نوافل ادا کرنا شروع کر دئیے ہیں،میڈیا کی توپوں کا رخحکومت کے ایوانوں کی جانب مڑ گیا ہے ،معلومات کے مطابق حکومت کے ایک اہم وزیر کی نااہلی اور انکے خلاف الیکشن ٹریبونل کے فیصلہ پر میڈیا نے اپنے کیمروں اور قلموں کے ٹرائیگل حکومتی ایوانوں کی جانب کر لیے تو قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی پاک افواج کے خلاف ہرزہ سرائی پر عام گفتگو اور میڈیا پر بیانات کی بوچھاڑ کی زد میں تھے اب ایم کیو ایم کے متوالوں اور رہنماؤں نے نوافل شکرانہ بجا لانا شروع کر دیے ہیں کہ اب انہیں ہدف تنقید زیادہ نہیں بنایا جا سکے گا۔

ظفر ملک