سرکاری ٹی وی ک کے ضعیف العمر ملازم کی زندگی بیت گئی انصاف نہ ملا

مطالبات جائزمگر حل کرنے سے قاصر ،حق و سچ کے فیصلے کی پہلی سیڑھی پر ہی بے ڈھنگے قانونی بیریر ز کا سامنا انصاف کیلئے ارباب اختیار سے اپیل

پیر 4 مئی 2015 18:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء)سرکاری ٹی وی کے ایک ضعیف العمر ملازم کی زندگی بیت گئی انصاف نہ ملا، مطالبات جائزمگر حل کرنے سے قاصر ،سرکاری ٹی وی کی انتظامیہ دیگر ملازمین کے حقوق کا راستہ روکنے کے لیے حق و سچ کے فیصلے کی پہلی سیڑھی پر ہی بے ڈھنگے قانونی بیریر لگا دئیے ۔چودہ سال قبل ریٹائرڈ ہونے والے فلم ایڈیٹر عبیداﷲ کی انصاف کے لیے ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ انکی زندگی میں ہی انصاف دیدیا جائے جب نہ ہونگے یہاں تو پھر سختیاں حصول انصاف کی کون جھیلے گا۔

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء کو عبیداﷲ نے بتایاکہ چودہ سال قبل انہیں ایک سینارٹی گریڈملا جسکا سرکاری نوٹیفیکشن جاری بھی ہو چکا مگر بعد ازاں پینشن کے موقع پرافسران نے سابق گریڈ پر پینشن بنا دی ۔

(جاری ہے)

چودہ سال ہو گئے ہیں پی ٹی وی کے دروازے پر حصول انصاف کے لیے دستک دیتے ہوئے مگر ایک مخصو ص گروہ رکاوٹ بن گیا ہے جنکا موقف ہے کہ اگر آپ کو سینٹارٹی پر پینشن دی تو دیگر ملازمین کے لیے درخواست بازی کا راستہ کھل جائے گا۔

متاثرہ ملازم عبیداﷲ نے ارباب اختیار ،وزیراعظم ،وزیر اطلاعات و نشریات اور ایم ڈی پی ٹی وی سے اپیل کی ہے کہ انہیں جیتے جی انصاف مہیا فراہم کیا جائے بعدازاں جب وہ نہ ہونگے اس جہاں میں تو کو ن جھیلے گا ان دشواریوں کو ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر انکا کیس نہیں ہو سکتا تو انہیں ایک لیٹر کے توسط سے بتا دیا جائے کہ کیس بند ہو گیا تاکہ میں بقایا زندگی سکون سے جی سکوں۔