این اے 125کے فیصلہ کے بعد وزیر اعظم ہاؤس میں پریشانی

ہنگامی میٹنگ کیلئے ہم خیال کچن کابینہ کو طلب ،حکومتی وکلا ء سے بھی اہم مشاورت کا فیصلہ

پیر 4 مئی 2015 18:21

این اے 125کے فیصلہ کے بعد وزیر اعظم ہاؤس میں پریشانی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) الیکشن ٹریبونل کے حلقہ این اے 125کے فیصلہ کے بعد وزیر اعظم ہاؤس میں پریشانی کی لہر دوڑگئی ہے ، ہنگامی میٹنگ کے انعقاد کے لیے ہم خیال کچن کابینہ کو طلب کر لیا گیا۔جوڈیشل کمیشن میں حکومتی وکلا ء سے بھی اہم مشاورت کرنے کا فیصلہ ۔وزیر اعظم کو خواجہ سعد رفیق کا ساتھ نہ دینے کا مشورہ تاکہ جوڈیشل کمیشن پر اثر انداز نہ ہونے کا واضع پیغام دیا جا سکے۔

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے لاہور کے حلقہ این اے 125کے فیصلہ کے بعد وزیر اعظم ہاؤس میں ایک اہم ہم خیال کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے اور اس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ ٹریبونل فیصلہ پر حکومتی موقف کیا ہونا چاہیے تاکہ سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کو ایسا تاثر نہ دیا جائے کہ حکومت پریشانی میں مبتلا ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو چند اہم دوستوں نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ خواجہ آصف کی حکومتی سطع پر حمایت نہ کی جائے تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ حکومت آزاد عدالتوں کا احترام کر تی ہے۔جوڈیشل کمیشن میں (ن )لیگ کے وکیل شاہد حامد کو بھی پی ایم ہاؤس طلب کر کے ان سے بھی قانونی و آئینی مشورہ لے گی ۔ذرائع کے مطابق پی ایم ہاؤس لاہور فیصلہ کے بعد شدید پریشانی میں مبتلا ہو گیا ہے۔۔۔

متعلقہ عنوان :