میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی نادر خان کا علامہ اقبال ،نشتر پارک ، اور خالد بن ولید لائبریریز کا دورہ

پیر 4 مئی 2015 18:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی نادر خان نے کہا ہے کہ کتب خانہ جات کا ماحول و ذخیرہ کتب ایسا ہونا چاہیے کہ لوگ کتب خانوں کی جانب متوجہ ہوں دیگر غلط معاشرتی اثرات کو ختم کر کے نوجوانوں میں کتب بینی اور کتب دوستی کو پروان چڑھانا ہو گا اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب لائبریری میں ذخیرہ کتب معلوماتی و دل چسپ ہوایسا ذخیرہ کتب حاصل کرنے کے لئے قارئین سے صلح و مشاورت اہم کردار ادا کرے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے علامہ اقبال لائبریری نیو ایم اے جناح روڈ ، نشتر پارک اور خالد بن ولید لائبریری کے دورے کے دوران ڈائریکٹر لائبریریزطلعت شکیل، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سمیع سے بات چیت اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا انھوں نے علامہ اقبال لائبریری کو متاثر کن قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ ڈسٹرکٹ اپنے ذرائع سے کتب کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کر ے گا، مگر ضرورت اس امر کی ہے مخیر حضرات کے تعاون کے حصول کوبھی اس سلسلے میں یقینی بنایاجائے اس موقع پر ڈائریکٹر لائبریریز طلعت نے انھیں لائبریریز کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے ساتھ ضروری کاموں کے متعلق آگاہ کیا جس پر MC نے ہدایت کی کہ فوری طور پر اس سلسلے میں رپورٹ تیار کر کے پیش کی جائے جس پر کاروائی عمل میں لاکر کتب خانوں کی حالت کو درست کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :