حیدرآباد چیمبرآف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر گوہراﷲ کی زیر صدارت اجلاس،تھرڈانڈسٹریل کارنیوال کی تیاریوں کا جائزہ

پیر 4 مئی 2015 18:15

حیدرآبا د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء)حیدرآباد چیمبرآف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر گوہراﷲ کی زیر صدارت اجلاس میں تھرڈانڈسٹریل کارنیوال 2015میں کمپنیوں کی شراکت کا جائزہ لیا گیا ، صدر گوہراﷲ نے تھرڈ انڈسٹریل کارنیوال کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین تراب علی خوجہ ، اسٹال بکنگ کمیٹی کے چیئر مین ضیا ء الدین کو ہدایت کی کہ کمپنیوں کی شراکت پر بھرپور توجہ دی جائے ۔

ایونٹ مینیجر سید کاشف نے بتایا کہ تھرڈ انڈسٹریل کارنیوال میں مصنوعات متعارف کرانے کے ساتھ عوام کو خریداری اور تفریح بھی مہیا کی جائے گی ، ان کا کہنا تھا کہا ’’ جیتو جی جان سے ‘‘ پروگرام میں بمپر پرائز قرعہ اندازی 1000 CCکار ، واشنگ مشین ، ریفریجیریٹر ، گولڈ سیٹ ، مائیکرو ویوز اوون ، موبائل ، ڈنر سیٹ اور عمرے کے ٹکٹ دیئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں کمپنیوں کی طرف سے انعامی اسکیم کے اجراء کی کوشش کی جا رہی ہے ، تشہیر کے لئے لیف لیٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ، شہر کی مین شاہراہوں پر ہو رڈنگز نصب کر دیئے گئے ہیں ۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر تراب علی خوجہ ، سابق صدر شفیق احمد قریشی ، سابق سینئر نائب صدر ڈاکٹر ذو الفقار احمد یو سفانی ، سابق نائب صدر ضیا ء الدین سمیت عبد الکریم گھانگھرا ، محمدشاہد ، عدیل صدیقی ، سلیم عمر ، فاروق میمن ، شاکر میمن ، محمود علی راجپو ت اور فرقان موجود تھے ۔