کراچی ،ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایت پر سائٹ کی فیکٹری میں لگنے والی آگ بجھانے کے لئے فوری طور پر فائرٹینڈرز کو پانی فراہم کیا گیا

پیر 4 مئی 2015 18:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زید ی کی ہدایت پر سائٹ کی فیکٹری میں لگنے والی آگ بجھانے کے لئے فوری طور پر قصبہ سائٹ، سخی حسن اور احسن آباد ہائیڈرنٹس سے بلدیہ عظمیٰ کے فائر ٹینڈرز کو پانی فراہم کیا گیا ، جبکہ دیگر ہائیڈرنٹس کو بھی پانی کی فراہمی کی ہدایات جاری کی گئیں ، جیسے ہی ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی کو آگ لگنے کی اطلاع ملی انہوں نے انچارج ہائیڈرنٹس راشد صدیقی کو فائرٹینڈرز کو پانی فراہم کرنے کی ہدایت کی ، انچارج ہائیڈرنٹس نے اپنی نگرانی میں پانی کی فراہمی جاری رکھی اورفائرٹینڈرز کو پانی کی تسلسل سے فراہمی کے ساتھ ساتھ نجی ٹینکرز سے بھی پانی کی فراہمی ممکن بنائی گئی ،دریں اثناء ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی نے بھی فائر ٹینڈرز کو پانی کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا ،واضح رہے کہ ایم ڈی واٹربورڈ نے بطور پالیسی شہر کے کسی بھی علاقہ میں آگ بجھانے کے لئے واٹربورڈ کے تمام ہائیڈرنٹس کوتمام فائر ٹینڈرز کو پانی بلاتاخیر اور تسلسل سے فراہمی کے احکامات دیئے ہیں تاہم عام دنوں میں اس سہولت کا اطلاق نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :