کراچی، ضلع ملیر میں جرائم کے خاتمے کیلئے آہنی ہاتھ استعمال کیا جائے، محمد اسلام

پیر 4 مئی 2015 18:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام نے پولیس آفیسر ڈاکٹر نجیب کی ایس ایس پی ملیر تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہا کیا ہے کہ ایس ایس پی ملی ڈاکٹر نجیب ضلع ملیر میں جرائم کے خاتمے کے لئے آہنی ہاتھ استعمال کریں گے۔ ضلع ملیر جرائم کا گڑھ بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹریٹ کرائمز، ٹارگٹ کلنگ، چوری ڈکیتی اور زمینوں پر ناجائز قبضوں کی وارداتیں عام ہوچکی ہیں۔

جرائم پیشہ عناصر نے ضلع ملیر کو اپنی آماجگاہ بنالیا ہے۔ کسی کی جان ومال محفوظ نہیں۔ گزشتہ دنوں ڈی ایس پی سمیت دو پولیس اہلکاروں کا قتل ایک المیہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملیرکو جرائم سے پاک کرنے اور قیام امن کیلئے جماعت اسلامی ہر ممکن تعاون کریگی اور عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :