کراچی، واٹر ٹینکر نے مدرسہ سے نکلنے والے 7 بچوں کو کچل دیا،3 جاں بحق ، 4 زخمی

پیر 4 مئی 2015 18:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس پر واٹر ٹینکر نے مدرسہ سے گھر جانے والے 7 بچوں کو کچل دیا جس کے باعث 3 بچے جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

نادرن بائی پاس خیرآباد ہوٹل کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے مدرسہ سے گھر واپس جانے والے 7 بچوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 5 سالہ حرایرہ اور6 سالہ عظیم سمیت 3 بچے جاں بحق اور4 بچے شدید زخمی ہوگئے ۔

دو جاں بحق ہونے والے بچوں کو عباسی شہید ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ دیگر بچوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واقع کے بعد خواتین اور بچوں کے اہلخانہ احتجاج کرتے ہوئے نادرن بائی پاس کو بلاک کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکر کا ڈرائیور اور کلینر واٹر ٹینکر چھوڑ کر فرار ہو گیا ، پولیس نے اس کے تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :