شمالی وزیرستان ، سپین وام میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بارودی سرنگ کا دھماکہ، تین سیکیورٹی اہلکار زخمی

پیر 4 مئی 2015 18:08

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) شمالی وزیر ستان سپین وام میں سیکورٹی فورسز قافلے پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ، 3سیکورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ،پاک فوج کی طرف سے شمالی وزیر ستان میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے جس کے دوران شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے گذشتہ روز سیکورٹی فورسز گاڑیوں کی شکل میں شمالی وزیر ستان کے تحصیل سپین وام کے علاقہ کا زیارت میں سر چ اپریشن کر رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم شدت پسندوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گئی جس کے نتیجے میں قافلے میں شامل ایک گاڑی نشانہ بن گئی جس گاڑی میں سوار تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سر چ اپریشن شروع کیا جبکہ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا ۔


متعلقہ عنوان :