این اے 125 کا دھچکا، مسلم لیگ ن کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 4 مئی 2015 18:05

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4مئی 2015 ء) مسلم لیگ ن نے این اے 125 کے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل کی جانب سے این اے 125 میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کیخلاف فیصلہ دیتے ہوئے ان کی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن نے ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پارٹی سربراہ نواز شریف کی جانب سے باقائدہ منظوری دیے جانے کے بعد فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :