سندھ اسمبلی نے پیر کو تین بلز اتفاق رائے سے منظور کر لئے

پیر 4 مئی 2015 18:02

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) سندھ اسمبلی نے پیر کو تین بلز اتفاق رائے سے منظور کر لیے ۔ پہلا بل انڈس یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے قیام سے متعلق تھا ، جو انڈس یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ایکٹ 2015 کہلائے گا ۔ سندھ اسمبلی نے ’’ سندھ ورکرز ویلفیئر فنڈ ‘‘ بل بھی اتفاق رائے سے منظور کر لیا ۔ 18 آئینی ترمیم کے بعد محنت سے متعلق امور صوبوں کو منتقل ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس بل کی منظوری کے بعد ورکرز ویلفیئر فنڈز صوبائی حکومت خود جمع کرے گی اور محنت کشوں کی بہبود کے لیے خود خرچ کرے گی ۔ سندھ اسمبلی نے سندھ فنانس ایکٹ ( دوسرا ترمیمی ) بل بھی اتفاق رائے سے منظورکر لیا ، جس کے تحت کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی شرح میں نظر ثانی کی گئی ہے ۔ اب یہ ٹیکس رئیل اسٹیٹ کے لین دین پر ویلیوایشن ٹیبل کے مطابق ایک فیصد یا مارکیٹ ویلیو پر 0.25 فیصد ، جو بھی زیادہ ہو ، وصول کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :