سندھ اسمبلی :نئے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے اجلاس میں اپنی نشست سنبھال لی

پیر 4 مئی 2015 17:58

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) سندھ اسمبلی کے نئے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپنی نشست سنبھال لی ۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے یہ اعلان کیا کہ سندھ اسمبلی کے نئے قائد حزب اختلاف مقرر ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

میں انہیں خوش آمدید کہتا ہوں اور ان سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ اپنی نشست سنبھالیں ۔ خواجہ اظہار الحسن اپنی نشست پر آ کر بیٹھ گئے تو ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا زبردست خیرمقدم کیا ۔ خواجہ اظہار الحسن سے قبل متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر رہے ۔

متعلقہ عنوان :