کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جنریٹرز کی قیمتوں میں اضافہ

پیر 4 مئی 2015 17:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) کراچی میں لوڈشیڈنگ کا جن قابو سے باہر ہوتے ہی جنریٹرز کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ کر دیا گیا، شہری دہائی دیتے ہیں مہنگائی نے مار دیا، روٹی کھائیں یا جنریٹر خریدیں،سورج کا پارہ چڑھتے ہی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو،بارہ سے سولہ گھنٹے لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو جنریٹر مارکیٹ کا رخ کرنے پر مجبور کردیا۔

(جاری ہے)

لیکن قیمتیں بلند اور قوت خرید کم، کریں تو کیا کریں۔کوئی بی سی ڈال کر پائی پائی جمع کر رہا ہے تو کوئی پوری تنخواہ جنریٹر پر ل?ٹا رہا ہے۔دکاندار زیادہ منافع خوری کا زمہ دار خود کو ٹہرانے کے بجائے دیگر اشیا کی گرانی کو قرار دے رہے ہیں۔لوڈشیڈنگ کے عذاب نے تو سب کو ہی ر?لا دیا، ایسے میں خوش ہیں تو صرف منافع خور دکاندار۔

متعلقہ عنوان :