خیبر پختونخواہ اسمبلی میں الطاف حسین کی تقریر کیخلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 4 مئی 2015 17:46

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4مئی 2015 ء) خیبر پختونخواہ اسمبلی میں الطاف حسین کی تقریر کیخلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی پاک فوج کیخلاف کی گئی اشتعال انگیز تقریر کیخلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قرار داد صوبائی وزیر شاہ فرمان، حکومتی ارکان اور اپوزیشن ارکان کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی۔ قرار داد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوج کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے پر فوری نوٹس لے اور الطاف حسین کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔