لاہور : پرویز رشید چلو بھر پانی میں ڈوب مریں، سعد رفیق فائٹر نہیں بھگوڑے ہیں ، پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 مئی 2015 17:36

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 مئی 2015 ء) : پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ثابت ہو گیا کہ 2013 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ سعد رفیق فائٹر نہیں بھگوڑے ہیں انتخابات میں دھاندلی ثابت ہو گئی ہے پرویز رشید چلو بھر پانی میں ڈوب مریں .

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے خواجہ آصف کی نقل اتارتے ہوئے کہا کہ میں ن لیگ کے رہنماؤں سے پوچھتا ہوں کہ ان میں شرم ہے، حیا ہے، ہے کسی میں شرم.. اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو چاہئیے کہ غرور نہ کریں ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تمام کاوشیں رنگ لے آئی ہیں باقی تمام حلقوں میں بھی این اے 125 کی طرح دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا. عوام کے سامنے سچ آ کر ہی رہے گا.