الطاف حسین نے فوج یا کسی طبقے کے خلاف کوئی غلط بات نہیں کی ،سید سردار احمد

تقریر کے بعض حصوں کو غلط انداز میں پیش کیا گیا جس کی نہ صرف وضاحت کی گئی بلکہ الطاف حسین نے معذرت بھی کی،میڈیا سے بات چیت

پیر 4 مئی 2015 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے کہاہے کہ الطاف حسین نے فوج یا کسی طبقے کے خلاف کوئی غلط بات نہیں کی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کی تقریر کے بعض حصوں کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے جس کی نہ صرف وضاحت کی گئی بلکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے معذرت بھی کی ہے ۔یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں جب قرارداد آئے گی اس وقت دیکھا جائے گا ایم کیو ایم اس قرارداد کی بھرپور مخالفت کرے گی اور اس ضمن میں پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو سے بات بھی ہوئی ہے ۔