اسلام آباد : پنجاب کے 65 حلقے کھولے جائیں، پیپلز پارٹی نے جوڈیشل کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 مئی 2015 17:27

اسلام آباد : پنجاب کے 65 حلقے کھولے جائیں، پیپلز پارٹی نے جوڈیشل کمیشن ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 مئی 2015 ء) : پیپلز پارٹی نے جوڈیشل کمیشن سے درخواست دائر کی ہے کہ پنجاب کے 65حلقوں کے تھیلے کھولےجائیں ، پیپلزپارٹی کی طرف سے جوڈیشل کمیشن میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ تھیلے کھولنے سے سچ سامنے آ جائے گا اگر ریکارڈ ٹھیک ہوا تو کارروائی ختم ہوجائےگی، لیکن اگر پولنگ بیگز کی سیلز بڑی تعداد میں کھلی ہوئی پائی گئی تو ذمہ داری الیکشن کمیشن کے بعد بننے والی صوبائی حکومتوں کی ہوگی۔

(جاری ہے)

درخواست میں یہ بھی کہا گیاہے کہ کمیشن 65 قومی اسمبلی کےآراوز کو حکم جاری کرے کہ وہ ان حلقوں کے امیدواروں کوں طلب کریں تاکہ امیدوار تھیلے کھلنے کے وقت موقع پر موجود ہوں۔