میاں افتخار حسین کی لیاقت بلوچ سے ملاقات ،اے پی سی کی دعوت دے دی

پیر 4 مئی 2015 17:23

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے نمائندہ وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین کی قیادت میں جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وفد میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سردار اصغرخان اچکزئی ،نظام الدین کاکڑ ، ایم پی اے انجیئر زمرک خان اچکزئی ،سنیٹر داؤد خان ، رشید ناصر ودیگر بھی شامل تھے اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوند زادہ ،نائب امراء صوبہ مولانا عبدالحق ہاشمی، شیخ امین اﷲ کاکڑ ،مولاناہدایت الرحمان بلوچ ، ڈاکٹر محمد ابراہیم ،صوبائی سیکرٹری جنرل بشیر احمدماندائی،کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر کاکڑ ،زاہدا ختر بلوچ ، مولانا محمد عارف دمڑ ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔

اے این پی کے وفد نے لیاقت بلوچ نے گوادر کاشغر مسئلے پر 16مئی کو کوئٹہ میں منعقد ہونے والے اے پی سی کی دعوت دی ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے مشاورت کرکے شرکت کا فیصلہ کریں گے دونوں رہنماؤں نے ملکی علاقائی وسیاسی امور کے تبادلہ خیا ل کیا ۔

متعلقہ عنوان :