کوئٹہ، بیروزگار انجینئرز کا ہاکی چوک پر روزگار کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج ،سٹرک بلاک کردی

پیر 4 مئی 2015 17:23

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) بے روزگار انجینئرز نے پیر کے روز ہاکی چوک پر روزگار کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سٹرک بلاک کردی جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیامظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور اٹھارکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان نے بے روزگار افراد کو نوکریاں دینے کا وعدہ دیا تھا لیکن دو سال گزرنے کے باوجود حکومت نے وعدہ وفا نہیں کیا ، مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے بلوچستان کے بے روزگارانجینئرز ز کو روزگار فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے ، مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے زرغون روڈ کو بلاک کردیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی,جس کے بعد حکومتی ارکان کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔