کراچی ،ایس آئی یو کی کارروائی ،بینک ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار

پیر 4 مئی 2015 17:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کارروائی کرتے ہوئے بینک ڈکیتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ملزم کو خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ۔گرفتار ملزم 15اپریل کو کورگی کے ایک نجی بینک میں ہونے والی ڈکیتی میں ملوث ہے ۔گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :